ملکی ترقی کے لئے خواتین کی تعلیم ضروری ہے،طلعت رشید

بدھ 14 مارچ 2018 11:24

قصور۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) ڈپٹی ڈائریکٹرکالجزقصور طلعت رشید نے کہاکہ ملکی ترقی کے لئے خواتین کی تعلیم ضروری ہے کیونکہ تعلیم انسان کے اندر شعورپیداکرتی ہے اس وقت حکومت خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر مختلف پروگرام متعارف کرواتے ہوئے ان کو سکالرشپ دے رہی ہے تاکہ میرٹ پر آنے والے طلباء کو یکساں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع مل سکیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین پتوکی میں سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کی تشکیل میں خواتین کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے‘ خواتین زیور تعلیم سے آراستہ ہوکر خاندان کیلئے خدمات سرانجام دے سکتی ہیں۔ موجودہ حکومت نے خواتین کو بااختیاربنانے کیلئے بہترین موقع فراہم کئے ‘خواتین کو زندگی کے ہرشعبوں میں ترقی کے یکساں حقوق دینے کیلئے موثر اقدامات کئے۔

متعلقہ عنوان :