محمد نوازشریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کا نظریہ اور سو چ ہے،محمد ندیم یعقوب سیٹھی

بدھ 14 مارچ 2018 11:24

قصور۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد ندیم یعقوب سیٹھی نے کہاہے کہ محمد نوازشریف کو سیاست سے نااہل کرنے کی کوشش تو کی جاسکتی ہے لیکن مخالفین کو اس حقیقت کا علم نہیں ہے کہ محمد نوازشریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کا نظریہ اور سو چ ہیجس کو کسی صورت ختم نہیں کیا جاسکتا ‘محمد نواز شریف واحد لیڈر ہیں جو ملکی ترقی ،قوم کی خوشحالی اور دنیابھر میں پاکستان کی عزت کو برقرار رکھ سکتے ہیں ‘عوام کی اکثریت ان کے ساتھ ہے اور وہ ووٹ کی طاقت سے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے کارنرمیٹنگ میں پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)پاکستان کے تمام طبقات کی نمائندہ جماعت ہے اور وہ اپنے قائد محمدنواز شریف کی قیادت میں آئندہ الیکشن میں کامیاب ہوکر دوبارہ حکومت اور قانون سازی کرکے اپنے قائدمحمدنوازشریف کو ایک مرتبہ پھر ملک کا وزیراعظم بنائے گی۔