آئندہ عام انتخابات میں عمران خان کا ساتھ دینے والے کا نام سامنے آ گیا
تازہ ترین : 1

آئندہ عام انتخابات میں عمران خان کا ساتھ دینے والے کا نام سامنے آ گیا

آئندہ عام انتخابات میں عمران خان کا ساتھ دینے والے کا نام سامنے آ گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی سہیل وڑائچ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ہے تو قائد ایوان بھی ان کا ہی ہوگا، چاہے چئیرمین کوئی بھی ہو، چاہے چئیرمین اپوزیشن سے ہی ہو لیکن قائد ایوان مسلم لیگ ن کا ہو گا، اپوزیشن لیڈر بننے کے لیے شیری رحمان کے پاس جیتنے کا زیادہ موقع ہے۔

اس میں بھی تعداد مد نظر رکھی جاتی ہے۔ اپوزیشن لیڈر منتخب کرنے کا اختیار چئیرمین کو ہو گا کہ وہ کس کو مانتے ہیں، پہلے بھی ہوا تھا ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے ہی یہ فیصلہ کرنا ہوتا ہے ۔ اب دیکھنایہ ہے کہ اپوزیشن لیڈر کا انتخاب بھی متنازعہ ہو جائے گا یا تمام جماعتیں آپس میں سمجھوتہ کر لیں گی۔ یہ کہا جارہا تھا کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی مل گئے ہیں اور اسی وجہ سے ان پر تنقید بھی ہو رہی تھی، عین ممکن ہے کہ اس تنقید کا جواب دینے کے لیے دونوں الگ الگ امیدوار کھڑے کریں گے اور پراکسی لڑائی لڑیں گے ۔ لیکن یہ صرف پراکسی لڑائی ہو گی آئندہ جنرل الیکشن میں یہ پھر ن لیگ کے خلاف اکٹھے ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کیابتایا آپ بھی دیکھیں:

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 11:18:22

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :