سپریم کورٹ توہین عدالت کیس :طلال چوہدری پرفرد جرم ایک روز کے لیے ملتوی
میاں محمد ندیم بدھ 14 مارچ 2018 11:11
(جاری ہے)
سپریم کورٹ کے فاضل بینچ نے وزیرمملکت طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، سماعت کے آغاز پروزیر مملکت کے وکیل کامران مرتضیٰ نے استدعا کی کہ فرد جرم عائد کرنے سے پہلے عدالت عظمیٰ انہیں تھوڑا سا سن لے، وہ عدالتی فیصلے فاضل بینچ کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں جس پر جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ہمیں تو آج فرد جرم عائد کرنی ہے، بہت وقت گذرنے کے باعث اب اسے مزید موخر نہیں کرسکتے۔
کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ان کے موکل کے خلاف کیس میں کسی کے حقوق متاثرنہیں ہوئے، اگر گستاخی ہے تو عدالت کی شان میں ہے، میرے موکل نے سخت زبان استعمال نہیں کی، جس پرجسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیئے کہ شان کا کوئی مسئلہ نہیں، دن بدن کیس آپ کے خلاف ہوتا جا رہا ہے، کیس کی سماعت کل ہوگی۔واضح رہے کہ وزیر مملکت طلال چوہدری پر ایک جلسے میں سپریم کورٹ کے خلاف توہین آمیز جملے استعما ل کرنے کا الزام ہے۔ طلال چوہدری کے علاوہ دانیال عزیز اور نہال ہاشمی کے خلاف بھی توہین عدالت کی کارروائی جاری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.