پاکستانی فوج کے آپریشنز مددگار ثابت ہورہے ہیں۔امریکی وزیردفاع

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 14 مارچ 2018 11:05

پاکستانی فوج کے آپریشنز مددگار ثابت ہورہے ہیں۔امریکی وزیردفاع
کابل(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مارچ۔2018ء) امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے کہا ہے کہ افغان سرحد کے ساتھ پاکستانی فوج کے آپریشنز مددگار ثابت ہورہے ہیں۔کابل میں صحافیوں سے گفتگو اور افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات میں امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ طالبان کے کچھ عناصر نے افغان حکومت سے بات چیت میں دلچسپی دکھائی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا افغان حکومت کے طالبان سے مذاکرات اور پاکستانی حکومت سے بات چیت کی حمایت کرتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ چند روز پہلے افغان صدر نے طالبان کو مذاکرات کی پیشکش کی تھی تاہم طالبان کی جانب سے اب تک کوئی باضابطہ جواب سامنے نہیں آیا۔واضح رہے کہ حال ہی میں طالبان نے کھلے خط کے ذریعے امریکہ کو مذاکرات کی پیشکش کی تھی جب کہ صدر اشرف غنی نے گزشتہ ماہ کے اختتام پر ”کابل پراسس“ نامی بین الاقوامی کانفرنس میں افغان طالبان کو مذاکرات کی غیر مشروط دعوت دی تھی۔وزیرِ دفاع جم میٹس کا گزشتہ سال اگست کے بعد سے کابل کا یہ دوسرا دورہ ہے۔

متعلقہ عنوان :