بفہ کے گائوں بٹگرام میں 25 سالہ نوجوان نے کنویں میں کود کر خود کشی کر لی

بدھ 14 مارچ 2018 10:50

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) بفہ کے گائوں بٹگرام میں 25 سالہ نوجوان نے کنویں میں کود کر خود کشی کر لی۔ اہلیان محلہ نے ایک گھنٹہ کی مسلسل مشقت کے بعد نعش کنویں سے نکالی۔ فیضان ولد انور خان گذشتہ روز اپنے والد کے ساتھ کھیتوں میں کام کر رہا تھا کہ اس دوران اچانک نوجوان نے گھر کی طرف دوڑ لگا دی اور گھر میں موجود کنویں میں چھلانگ لگا دی۔

(جاری ہے)

مکینوں کی چیخ و پُکار سن کر اہلیان محلہ گھر میں داخل ہوئے اور کنویں سے نوجوان کو نکالنے کی کوشش کی تاہم کنویں کے ساتھ چرخی نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان کو کنویں سے نکالنے میں شدید مشکلات درپیش رہیں۔ اس دوران فیضان نامی نواجون کنویں میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ایک گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد اہلیان محلہ نے نعش کنویں سے نکالی اور فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بفہ پہنچائی جہاں پر ڈاکٹرز نے بھی سر میں گہری چوٹیں آنے کے سبب نوجوان کی موت کی تصدیق کر دی۔

متعلقہ عنوان :