معاشرے میں حقیقی تبدیلی کا راستہ صرف محب وطن، باکردار اور تعلیم یافتہ افراد ہی ہیں، قاضی عتیق الرحمن

بدھ 14 مارچ 2018 10:50

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی صدر پروفیسر قاضی عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ معاشرے میں حقیقی تبدیلی کا راستہ صرف محب وطن، باکردار اور تعلیم یافتہ افراد ہی ہیں، ملک و قوم کی فلاح کیلئے اپنے آپ کو بدلنا پڑے گا۔ وہ نور کالونی میں سکائی لائن سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اساتذہ، والدین اور طلبہ کے ساتھ معاشرے کے ہر فرد کو منظم جدوجہد کرنا پڑے گی، انہوں نے کہ کہ آئین پاکستان 16 سال تک کے طلبہ کی تعلیم ریاست کی ذمہ داری اور ہر بچہ کا بنیادی حق قرار دیتا ہے تاہم ارباب اقتدار کی چشم پوشی کی وجہ سے 70 سالوں میں یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکا، نجی شعبہ تعلیم نے حکومت کی ذمہ داری میں ہاتھ بٹایا ہے جن کی کاوش خراج تحسین اور حوصلہ افزائی کے لائق ہے۔

اس موقع پر پرنسپل ملک عبدالواحد، ڈاکٹر عتیق، ملک اختر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ پروفیسر قاضی عتیق الرحمن نے بعد ازاں نور کالونی میں معززین علاقہ اور نوجوانوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

متعلقہ عنوان :