پیر ذوالفقار نقشبندی اور ممتاز حمد کلیار مجددی (کل) دارلعلوم گلزار مدینہ میں ختم نبوتؐ کانفرنس سے خطاب کریں گے

بدھ 14 مارچ 2018 10:50

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) خلیفہ مجاذ حضرت اقدس پیر ذوالفقار احمد نقشبندی جھنگ اور حضرت پیر ممتاز حمد کلیار نقشبندی مجددی فیصل آباد (کل) جمعہ کو بعد از نماز مغرب دارلعلوم گلزار مدینہ نزد محلہ ٹینکی ہری پور میں طلباء و طالبات کے سالانہ پروگرام تقسیم انعامات کی تقریب اور ختم نبوتؐ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

مہتمم دارلعلوم گلزار مدینہ مولانا قاضی گل رحمان نکیال کی زیر سرپرستی اور قاضی ضیاء الرحمان نکیال کی زیر نگرانی کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔ کانفرنس کو تاریخ ساز بنانے کیلئے دارلعلوم گلزار مدینہ کے متعلقین طلباء کرام اور وابستہ لوگ جوش و خروش کے ساتھ محنت اور کوشش کر کے ہری پور شہر اور مضافات تک دعوت پہنچا رہے ہیں۔ قاضی ریاض الرحمن ناظم دارلعلوم اور قاری نعمان قیوم ناظم کانفرنس نے اہلیان ہری پور اور اہل اسلام مسلمانوں سے خصوصی شرکت کی درخواست کی ہے۔