امریکی صدرکا میکسیکو سرحد پر مجوزہ دیوار کے نمونے کا معائنہ

بدھ 14 مارچ 2018 10:30

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلیفورنیا میں میکسیکو کے ساتھ سرحد پر 30 فٹ اونچی دیوار کے نمونے کا معائنہ کیا، جو وہ میکسیکو سے غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے 3200 کلومیٹر لمبی سرحد پر تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اٴْنھوں نے میکسیکو کے شہر تیجوانا کے قریب تعمیر کی جانے والی دیوار کے آٹھ نمونوں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس دیوار کی تعمیر کا تخمینہ 20 ارب ڈالر ہے۔اس دیوار کی تعمیر کا اقدام متنازعہ ہے اور امریکی کانگریس نے اب تک اس کیلئے رقوم کی منظوری نہیں دی۔ٹرمپ کے اس اقدام کے مخالفین نے مظاہرہ کرتے ہوئے اسے نفرت اور نسل پرستی پر مبنی قرار دیا تھا، جبکہ سانتیاگو میں اس پالیسی کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں کا کہنا تھا کہ امریکی سرحد محفوظ نہیں ہے۔ لہذا، دیوار ضرور تعمیر کی جانی چاہئیے۔