سعودی کابینہ نے جوہری توانائی پروگرام کی قومی پالیسی کی منظوری دے دی

بدھ 14 مارچ 2018 10:30

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) سعودی عرب کی کابینہ نے جوہری توانائی پروگرام کے بارے میں قومی پالیسی کی منظوری دے دی۔العربیہ ٹی وی کے مطابق منظور کردہ قومی پالیسی کے تحت تمام جوہری سرگرمیاں پٴْرامن مقاصد کے لیے ہوں گی اور یہ بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق انجام دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس پالیسی میں جوہری مواد سے قدرتی وسائل کے مفید استعمال کی ضرورت پر زوردیا گیا ہے۔

اس کے تحت تابکاری فضلات کو مناسب طریقے سے تلف کیا جائے گا۔سعودی عرب توانائی کے وسائل کو متنوع بنانے کے لیے جوہری پروگرام کو ترقی دے رہا ہے اور جوہری بجلی پیدا کرنا چاہتا ہے۔سعودی عرب امریکا کے ساتھ پٴْرامن مقاصد کے لیے جوہری تعاون کا معاہدہ چاہتا ہے اور اس نے مملکت کے پہلے جوہری توانائی پروگرام کی ترقی کے لیے امریکی فرموں کو بھی دعوت دی ہے۔

متعلقہ عنوان :