شامی فوج کے حملے جاری ،مشرقی الغوطہ سے بیماروں اور زخمیوں کے انخلاء کا آغاز

بدھ 14 مارچ 2018 10:30

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) شامی دارالحکومت دمشق کے نواح میں واقع علاقے مشرقی الغوطہ کے بڑے شہر دوما سے بیمار اور زخمی شہروں کے انخلا کا آغاز ہوگیا ہے تاہم شامی فوج نے باغیوں کے مبینہ ٹھکانوں اور شہری آبادیوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے میں تقریباً ڈیڑھ سو افراد کو مشرقی الغوطہ سے نکالا گیا ہے۔

ان میں شیرخوار بچوں کو اٹھائے خواتین اور بیساکھیوں کے سہارے چلنے والے مرد حضرات بھی شامل تھے۔ بعض کو ویل چئیر پر الوافدین کراسنگ تک لایا گیا تھا اور وہاں سے بسوں پر سوار کرایا گیا۔تنظیم کے مطابق اس دوران مشرقی الغوطہ میں واقع مختلف قصبوں اور دیہات پر شامی فوج کے طیاروں کے فضائی حملے جاری رہے ۔

متعلقہ عنوان :