کرنسی کے استحکام کے لئے متحدہ عرب امارات کی سوڈان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد

بدھ 14 مارچ 2018 10:30

خرطوم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) متحدہ عرب امارات نے سوڈان کی کرنسی کو مستحکم کرنے اور بین الاقوامی کرنسیوں میں اس کی گرتی قیمتوں کی روک تھام کے لئے خرطوم کو ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔

(جاری ہے)

سوڈان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق خرطوم کو کرنسی میں استحکام کے لئے مالی امداد ابو ظہبی کے ترقیاتی فنڈ کی طرف سے جاری کی گئی ہے جو کہ سوڈان کے مرکزی بنک کو منتقل کی گئی ہے۔واضح رہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران سوڈان کی قومی کرنسی غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں مسلسل زوال کا شکار رہی ہے۔ کرنسی کی گرتی قیمتوں کے باعث درآمدات اور برآمدات پربھی اس کے منفی اثرات مرتب ہوئے اور ملک میں ترقی اور شرح نمو کی رفتار بھی کم ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :