سعودی عرب ایٹمی توانائی پلانٹ لگائے گا، کابینہ نے منظوری دیدی

بدھ 14 مارچ 2018 02:00

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) سعودی کابینہ نے قومی جوہری پالیسی کی منظوری دیدی۔ سعودی حکومت اپنے پہلے جوہری توانائی پلانٹ کے قیام کیلئے ٹھیکہ دینے کے عملی اقدامات کرے گی۔

(جاری ہے)

سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے آئندہ بیس سال میں 16 جوہری توانائی کے مراکز قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے اور وہ امریکہ سے جوہری ٹیکنالوجی کے حصول کی کوششوں میں مصروف ہے۔

متعلقہ عنوان :