فلسطینی وزیراعظم دھماکے میں بال بال بچ گئے، کئی محافظ زخمی

بدھ 14 مارچ 2018 01:50

غزہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) فلسطین کے وزیراعظم رمی حمداللہ ایک دھماکے میں بال بال بچ گئے۔ فلسطینی وزیراعظم قافلے کے ہمراہ غزہ جا رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجہ میں ان کے کئی محافظ زخمی ہو گئے تاہم وہ محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

ابھی تک کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ فلسطینی حکام نے کہا ہے کہ یہ وزیراعظم کو قتل کرنے کی سازش ہے۔

متعلقہ عنوان :