فیفا نے پاکستان کی رٴْکنیت بحال کرنے کے احکامات جاری کر دیئے

بدھ 14 مارچ 2018 00:30

لاہور۔13 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کی طرف سے پاکستان کی معطلی ختم ہونے کے بعد پاکستان ہر سطح کے انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت کا اہل ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ایف ایف میں جمہوری عمل بحال ہونے کے بعد فیفا نے بھی پاکستان کی رکنیت بحال کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اور بطور فیفا ممبر پاکستان کے تمام حقوق بحال کر دیئے گئے ہیں۔

معطلی ختم ہونے کے بعد پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نمائندے اور کلب ٹیمیں کسی بھی انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کے اہل ہوں گے۔ پی ایف ایف کے ممبران اب فیفا کے ڈویلپمنٹ پروگرامز، کورسز، ٹریننگ پروگرامز میں بھی حصہ لینے کے اہل ہوں گے اور اسی طرح فیفا کے دیگر ممبران پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے تحت ہونے والے مقابلوں میں بھی شرکت کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :