نواز شریف اداروں کے اندر نفرت کا نشان بن گئے ہیں

بانی متحدہ کی طرف نواز شریف کی تقریر بھی پابندی لگنی چاہئے،جب تک نواز شریف ہے شہباز شریف سٹپنی کے طور پر ہی استعمال ہو گا ،سربراہ عوامی مسلم لیگ کی نجی ٹی وی کو انٹرویو

بدھ 14 مارچ 2018 00:10

نواز شریف اداروں کے اندر نفرت کا نشان بن گئے ہیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف کا پھول سا چہرہ مر جھا یا اور رونے والا تھا۔ نواز شریف اداروں کے اندر نفرت کا نشان بن گئے ہیں، بانی متحدہ کی طرح نواز شریف کی تقرریروں پر پابندی لگانی چاہئے ان لوگوں کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے ۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشد احمد نے کہا کہ نواز شریف کے سیاست میںموجودگی کے وقت شہباز شریف کمپنی کی مشہوری کیلئے بچوں کو لیپ ٹیپ تقسیم کرتے پھیرتے تھے جس پر سپریم کورٹ نے پابندی لگا دی جب تک نواز شریف ہے شہباز شریف سٹپنی کے طور پر ہی استعمال ہو گا ،شہباز دونوں طرف کھیل رہا ہے نہ تو عدلیہ اور نہ ہی نیب کے خلا ف بات کر رہا ہے، نواز شریف کا چہرہ رونے والا ہو گیا تھاپھو ل سا چہرے مرجھا یا ہوا تھا عوام کو نعرے سے روک رہا تھا۔

(جاری ہے)

سینیٹ کے الیکشن میں اپنے ووٹوں کی گنتی نہیں کر پا ئیے، یہ لوگ اپنے نئے لوگوں پر بھی شک کر رہے ہیں ان لوگوں کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے یہ قدرت کی پکڑ میں آ ئے ہوئے ہیں مہینے ڈیڑھ میں ان کے کیسز کے فیصلے بھی آ جائیں گے ۔ کوئی این آر او نہیں ہو رہا۔ مگر شہباز شریف کی پارٹی صدر نامزدگیبظاہراین او آر کا مطالبہ ہے۔ نواز شریف کو سزا ہو گی تو شہباز شریف کبھی بھی نہیں لڑے گا ۔

شہباز شریف اور شاہد خاقان نام بھی سمجھوتے کا ہے ۔ نیب پر بہت پریشر ہے ان لوگوں نے چیئر مین نیب کو خریدنے کی کوشش کی پھر دھمکیوں پر آگئے انہوں نے کہا ہے کہ بانی متحدہ کی طرف نواز شریف کی تقریر بھی پابندی لگنی چاہئے مگر میں سمجھتا ہوں نواز شریف کی تقروں سے رونق لگی رہتی ہے نواز شریف کہتا ہے میرے ساتھ انصاف نہیں ہو رہا انصاف نہیں ہو رہا ۔نواز شریف اداروں کے اندر نفرت کانشان بن گئے ہیں دو ماہ بعد پتہ چلے گا آپ بکری ہیں یا ٹائیگر ہیں اسحق ڈار اتنے بہادر ہیں تو حلف اٹھانے کیوں نہیں آئے ۔ جامعہ نعیمہ نواز شریف کا دوسرا گھر ہے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان آصف علی زرداری کے ساتھ مل کر الیکشن نہیں لڑیں گے ۔