ملتان سلطانز کو پی ایس ایل کے 25 ویں ٹاکرے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست، ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا امکان

muhammad ali محمد علی بدھ 14 مارچ 2018 00:44

ملتان سلطانز کو پی ایس ایل کے 25 ویں ٹاکرے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ..
شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 مارچ2018ئ) پاکستان سپر لیگ تھری کے 25ویں میچ میں لیگ کے پہلے ایڈیشن کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 33رنز سے شکست دیکر پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ جبکہ ملتان سلطانز کے پلے آف مرحلے میں کوالی فائی کرنے کا دار و مدار پشاور زلمی کے بقیہ دونوں میچز کے نتیجے پر ہے۔

پشاور کے ایک بھی میچ ہارنے کی صورت میں ملتان سلطانز پلے آف مرحلے کیلئے کوالی فائی کرلے گی۔ جبکہ بقیہ دونوں میچز جیتنے کی صورت میں پشاور زلمی پلے آف مرحلے کیلئے کوالی فائی کرلے گی۔ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان کے پہلے آﺅٹ ہونے والے بیٹسمین کمار سنگاکارا تھے جو سمیت پیٹل کی گیند کو گراﺅنڈ سے باہر نکالنا چاہتے تھے تاہم سکوائر لیگ پر فیلڈر کو کیچ دے بیٹھے۔

(جاری ہے)

اگلی کی گیند پر سیف بدر بھی آﺅٹ ہوگئے جو سمیت پٹیل کی سیدھی گیند سمجھنے سے قاصر رہے اور ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔احمد شہزاد صرف 3رنز بنا کر فہیم اشرف کا شکار بنے جبکہ صہیب مقصود 13رنز سکور کرنے بعد عماد بٹ کی گیند پر آﺅٹ ہوئے،ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک 12رنز بنا کر شادب خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے ۔روس وائیٹلی 10رنز بنا کر عماد بٹ کا شکار بنے جبکہ سہیل تنویر کو6رنز پر محمد سمیع نے رن آﺅٹ کیا ،کیرون پولارڈ نے ملتان کو میچ جتوانے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم73رنز پر انکی ہمت بھی جواب دے گئی اور وہ محمد سمیع کا شکار بنے گئے ۔

عمر گل 10رنز بنا کر فہیم اشرف کا شکار بنے۔اس سے قبل لیوک رونکی کی جارحانہ نصف سنچری کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو جیت کےلئے 186 رنز کا ہدف دیا۔ اسلام آباد کو کیوی اوپنر نے جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم 46 کے مجموعی سکور پر جے پی ڈومنی 12 گیندوں پر 6 رنز بناکر رن آﺅٹ ہوگئے۔دوسرے آﺅٹ ہونےوالے بلے باز لیوک رونکی تھے جو 36 گیندوں پر 58 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے کے بعد عمران طانر کی گیند پر نشانہ بنے۔

رونکی کے آﺅٹ ہونے کے بعد ایلکس ہیلز نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا تاہم 46 رنز بناکر عمر گل کی گیند پر آﺅٹ ہوگئے۔اختتامی اوورز میں حسین طلعت (36)، آصف علی (17) اور فہیم اشرف (13) کی جارحانہ بیٹنگ نے اسلام آباد کو 185 رنز تک پہنچا دیا۔ملتان کی جانب سے عمر گل نے دو جبکہ عمران طاہر نے 1 کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔اس سے قبل ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔