حیدر آباد شہر کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہماری اولین تر جیح ہے،میئر سید طیب حسین

منگل 13 مارچ 2018 23:40

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء)مئیر حیدرآباد سید طیب حسین نے کہا ہے کہ اپنے شہر کو ایک صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہماری اولین تر جیح ہے اور اس مقصد کی تکمیل کے لئے ہم زبانی دکھ وک کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں اور آج ہمارا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی اس سلسلے کی کڑی ہے تا کہ ہم ازخود علاقوں میں صحت و صفائی کے حوالے سے اندازہ کر سکیں کہ ہم اپنے مقصد میں کسی حد تک کامیاب ہوئے وہ شہر کے مختلف علاقوں میں دوران دورہ و ہاں موجود لوگوں سے اظہار خیال کررہے تھے اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی مئیر سید سہیل مشہدی بھی اس دورے میں موجود تھے ڈپٹی مئیر کا لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم شہر کو ایک نتہں خوشگوار پر امن اور صحت مند ماحول کی خوابی کے لئے شب زوز کوشاں ہیں اس کے لئے ہم سمجھتے ہیں کہ عوام کو بھی اپنے اندر صحت و صفائی کے حوالے سے شعور پیدا کرنا ہوگاشہریوں کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنے گھروں کا کو ڑا کرکٹ محلہ کی صفائی ہونے سے قبل ڈسبن بیں میں ڈالیں اور جب تک بلدیہ کا عملہ صفائی کرنے نہ پچنے توکچراگلی محلوں میں نہ پھنکیں اس طرح وہ اپنے گھرکے ساتھ ساتھ اپنے گلی محلوں کو بھی صاف ستھرا ماحو ل فراہم کر سکتے ہیں مئیر ،ڈپٹی مئیر کو اپنے درمیان پا کر لوگوں نے خوش کا اظہار کیا اور لوگوں نے اس بات کو سہرا کہ مئیر و ڈپٹی مئیر کا اس طرح علاقوں میں آنا اور لوگوں میں گھل مل جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ عوام اور شہر کے مسائل کو حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اپنوں نے اس موقع پر اپنے اپنے علاقوں کے دیگر مسائل سے بھی آگاہ ہیں اس موقع پر یوسی چیئر مین جمیل نور، عرفان قریشی ،حاجی اشتیاق احمد ،وائس چیئر مینز ،وکونسلز اور دیگر بھی موجود تھے۔