جوتے پھینکنے کے پے در پے واقعات؛طلال چوھدری نے جوتا پھینکنے کی قانونی سزا کا مطالبہ کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 13 مارچ 2018 23:32

جوتے پھینکنے کے پے در پے واقعات؛طلال چوھدری نے جوتا پھینکنے کی قانونی ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13مارچ 2018ء): جوتے پھینکنے کے پے در پے واقعات کے بعد وزیر مملکت طلال چوھدری نے جوتا پھینکنے کی قانونی سزا کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کلچر میں آجکل جوتا باری کا جو رواج چل نکلا ہے یہ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں اور ہمارے معاشرے میں عدم برداشت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

حالیہ دنوں میں وزیر داخلہ احسن اقبال ، سابق وزیر اعظم نواز شریف اور اب تحریک انصاف کے علیم خان اس کا نشانہ بن چکے ہیں جب کہ عمران خان دو مرتبہ اس چیز کا نشانہ بنتے بنتے بچ گئے ہیں۔

اس پر وزیر مملکت طلال چوھدری کاکہنا تھا کہ یہ روایت بھی سیاستدانوں نے ڈالی ہے،آج سیاستدانوں کو جوتے پڑ رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا بدقسمتی سے سیاست میں بہت تلخی آگئی ہے، نوے کی دہائی میں بھی یہی کچھ ہوا، ایسے واقعات پر صرف مذمت نہیں، ایکشن لینا ہوگا۔جوتا پھینکنے کی قانونی طور پر سزا بھی ہونی چاہیے۔