صوبائی سیکریٹری لائیو سٹاک ڈاکٹر اکبر حریفال کا قراقل شیپ بریڈنگ فارم مسلخ کا دورہ

منگل 13 مارچ 2018 23:18

کوئٹہ۔13مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) صوبائی سیکریٹری لائیو سٹاک ڈاکٹر اکبر حریفال نے قراقل شیپ بریڈنگ فارم مسلخ کا دورہ کیا۔ دورہ کا مقصد مسلخ فارم کی موجودہ صورت حامل کومزیدبہتربناکر قرارل بھیڑوں کے ساتھ ساتھ انگوراہ اوردوسری نایاب نسلوں کے بھیڑوں کومحفوظ بنانے کیلئے دستیابوسائل کاجائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر سپر ٹنڈنٹ ڈاکٹر داؤد خان بازئی نے فارم کے بارے میں سکریٹری کو تفصیلات سے آگاہ کیا اور فارم کی کارکردگی اور جانوروں کی نسلوں کے بارے میں بتایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکریٹری نے فارم کی حالت کو مزیدبہتر بنانے کی ضرورت پر زوردیا اور جانوروں کی تعداد اورصحت کوبہتر بنانے کے لئے فوری اقدامات کیلئے ہدایت جاری کی اورکہاکہ ان بھیڑوں کے ساتھ بلوچستان میں پائے جانے والی دیگرنسلوں کی بھیڑوں اور جانوروں کو بھی محفوظ بنانے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں آخر میں انہو ں نے شجر کاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے درخت لگاکر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا اور ہدایت کی کہ غیر سرکاری اشخاص اور مویشیوں کو فارم میں داخلے سے سختی سے روکا جائے۔

متعلقہ عنوان :