مستقبل کے معماروں کو تعلیم کی طرف راغب کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنر مستونگ صلاح الدین نورزئی

منگل 13 مارچ 2018 23:17

کوئٹہ۔13مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) ڈپٹی کمشنر مستونگ صلاح الدین نورزئی نے کہا ہے کہ مستقبل کے معماروں کو تعلیم کی طرف راغب کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے تا کہ ہمارے بچے تعلیم کے میدان میں ترقیافتہ قوموں کا مقابلہ کرنے کے قابل ہوسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد سلیم سرپرہ،ڈی ڈی او احکام الدین ،ڈی او فیمیل فرزانہ عزیز،ڈی ڈی او فیمیل شمیم عائشہ کے علاوہ آر ٹی ایس ایم کے فضل الرحمان نے شرکت کی ۔

اجلاس میں ضلع کے اسکولوں میں داخلہ مہم منسوخی ٹرانسفر پوسٹنگ ،اساتذہ کی غیر حاضری کو یقینی بنانے اور ضلع کے تمام اسکولوں میں درسی کتب کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کی منزل کے حصول کا واحد راستہ شعبہ تعلیم کی ترقی ہے تعلیم کے میدان میں ترقی سے قوموں میں وژن اور شعور آتا ہے تعلیم کی اہمیت کے پیش نظر حکومت بلوچستان کا وژن پڑھے گا بلوچستان بڑھے گا بلوچستان کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے انہوں نے محکمے کے افسران پر زور دیا کہ وہ از خود داخلہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اس مہم کو تیز کرکے ضلع کے ہر بچے کو تعلیم کے لیے سکو لوں میں لانے کا ہدف پورا کیا جائے تاکہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے اجلاس کو بتا گیا کہ ڈائریکٹر اسکولز کی جانب سے ٹرانسفر پوسٹنگ سے اسکولوں میں درس و تدریس کا عمل بری طرح متاثر ہورہا ہے اور بعض اسکولز بند ہو رہے ہیں ان ٹرانسفر پوسٹنگ کی منسوخی پر جلد عمل درآمد کیا جائے اجلاس میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر اسکولوں میں تدریسی کتب کی فراہمی اور اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات پر زور دیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ آفیسران وقتاً فوقتاً اسکولوں کا دورہ کریں۔

متعلقہ عنوان :