لہڑی کے علاقہ لال شاہ میں کمسن بچی سے مبینہ طور پر زیادتی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار ،ملزم کا ڈی این ائے ٹیسٹ لاہور لیبارٹی کے لیے بھجوا دیا گیا،

متاثرہ بچی کو انصاف دلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،ڈپٹی کمشنر ذاکر ناصرکی پریس کانفرنس

منگل 13 مارچ 2018 23:17

سبی۔13مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) لہڑی کے علاقہ لال شاہ میں کمسن بچی سے مبینہ طور پر زیادتی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار،ملزم کا ڈی این ائے ٹیسٹ لاہور لیبارٹی کے لیے بھجوا دیا گیا ہے ،متاثرہ بچی کو انصاف دلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ذاکر ناصرنے نائب تحصیلدار لہڑی ذابر خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیااس موقع پر اے ڈی سی ملک عباس بلوچ، محمد اسلم خجک اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے بتایا کہ 09مارچ کے روز لہڑی تحصیل کے علاقہ لال شاہ ٹھاری کے مقام پر 09سالہ کمسن بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا کیس آیا تھا،جس میں ملزم محمد رفیق جو کہ بچی کا رشتے دار بھی ہے ملزم نے بچی کو اغواء کرنے کے بعد مبینہ طور پر جنسی تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے متاثرہ بچی عائشہ کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں طبی امداد دی گئی جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے لیویز فورس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارئے آخر کار سفاک ملزم کو خفیہ اطلاع کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے اور بچی اور ملزم دونوں کے ڈی این ائے ٹیسٹ کے نمونے لاہور لیبارٹری کے لیے بھجوا دیئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملزم کو کیفرکردار تک پہنچا کر متاثرہ بچی اور اس کے خاندان کو انصاف ہر صورت دلایا جائے گا تاکہ آئندہ کوئی درندہ صفت انسان معصوم اور کمسن بچیوں کے ساتھ اس قسم کی درندگی کا مظاہرہ نہ کرسکے۔

متعلقہ عنوان :