عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے،موجودہ حکومت بلدیاتی اداروں کے ساتھ تعاون کر رہی ہے،

صوبے میں بے روزگاری پر قابو پانے کیلئے مختلف محکموں میں تعلیم یافتہ اور مستحق نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے گا،صوبائی وزیر بلدیات حا جی میر غلام دستگیر بادینی

منگل 13 مارچ 2018 23:17

نوشکی۔13مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) صوبائی وزیر بلدیات حا جی میر غلام دستگیر بادینی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بلدیاتی اداروں کے ساتھ تعاون کر رہی ہے اور صوبے میں بے روزگاری پر قابو پانے کیلئے مختلف محکموں میں تعلیم یافتہ اور مستحق نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے گاحکومت اس ضمن میں عملی اقدامات اٹھا کررہی ہے ،موجوہ حکومت کی کاوشوں سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کافی بہترہوئی ہے ،صوبے میں امن وامان کی بہتری میں موجودہ حکومت سمیت پاک فوج ایف سی ،پولیس لیویز اور بلدیاتی نمائندوں کے کردار کو سراہا جن کی دن رات کی کاوشوں سے صوبے کے نوگوایریاز ختم کردیئے گئے ہیں ۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے نوشکی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نوشکی میں ترقیاتی منصوبوں کاجال بچھایا گیاہے ۔ایک وقت تھا جب لوگ پینے کے پانی کیلئے ترستے تھے آج الحمداللہ نوشکی سٹی اور سٹی 2میں آبنوشی اسکیموں کاجال بچھایا ہوا ہے اور بعض ضروری اسکیمات کو سولر سسٹم پر منتقل کیا گیا ہے تاکہ بجلی لوڈشیڈنگ کے دوران لوگوںکو پانی کیلئے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ آبنوشی اسکیمات پر صاف شفاف انداز سے مکمل کیا جائے ۔کسی صورت کرپشن اور غلط کاموں کی اجازت نہیں دیں گے کوئی بھی ٹھیکیدار لاپروائی اور کرپشن میں ملوث ہوا تو ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔

متعلقہ عنوان :