جامعہ بلوچستان ، برگد اور آکسام کے مشترکہ تعاون سے جامعہ بلوچستان کے آڈیٹوریم میں ایک روزہ سیمینار

منگل 13 مارچ 2018 23:17

کوئٹہ۔13مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) جامعہ بلوچستان ، برگد اور آکسام کے مشترکہ تعاون سے جامعہ بلوچستان کے آڈیٹوریم میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا عنوان " نوجوان کے اپنے اصل مقاصد کی جانب گامزن کو فروغ دینا"تھا۔ سیمینار میں جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

(جاری ہے)

عنوان کی مناسبت سے ماہرین و طلباء طالبات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لئے نوجوانوں کا مثبت کردار اور شمولیت بڑی اہمیت کا حامل رہا ہے۔ ملک میں اکثریت نوجوان نسل پر مشتمل ہے ۔ جس کو بہتر رہنمائی اور مواقع فراہم کرنے سے اپنے ملک اور معاشرے کو ترقی سے ہمکنار کیا جاسکتا ہے ۔وائس چانسلر نے سیمینار کو طلباء و طالبات کے لئے اہمیت کا حامل کرار دیتے ہوئے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اورانہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے مثبت سرگرمیاں جاری رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :