درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے جو خوبصورتی کے ساتھ ماحول کو آلودگی سے پاک اور صاف شفاف بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،وائس چانسلرجامعہ بلوچستان ڈاکٹر جاوید اقبال

منگل 13 مارچ 2018 23:17

کوئٹہ۔13مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلرڈاکٹر جاوید اقبال نے شجر کاری مہم کے تحت جامعہ کے ایڈمنسٹریشن بلاک کے سبزہ دار میں پودا لگا کر جامعہ میں شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جامعہ کے رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی، ٹریژرار جیند خان جمالدینی اور دیگر افیسران اور اساتذہ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وائس چانسلر نے پودا لگاتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جامعہ بلوچستان کو ہمیشہ سر سبز اور ترقی سے ہمکنار رکھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے جو خوبصورتی کے ساتھ ماحول کو آلودگی سے پاک اور صاف شفاف بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اور ماحولیاتی آلودگی کو دیکھا جائے توکوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے۔ رواں برس یونیورسٹی میں2000سے زائد درخت اور پودے لگائے جائیں گے جو کہ یونیورسٹی کی خوبصورتی میں اضافہ اور ماحول کی شفافیت کے لئے اہم ثابت ہونگے۔ اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور زیادہ سے زیا دہ درخت لگائیں اور ان کی حفاظت ہم سب کی زمہ داری ہے تاکہ درخت لگانے کے بعد ان کی حفاظت کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :