ملک کی تاریخ میں پہلی باربلوچستان سے میر صادق سنجرانی کا چیئرمین سینٹ منتخب ہونا بلوچستان عوام کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے، صادق سنجرانی کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے،صوبائی وزیر معدنیات وقدرتی وسائل حاجی اکبرآسکانی

منگل 13 مارچ 2018 23:17

کوئٹہ۔13مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) صوبائی وزیر معدنیات وقدرتی وسائل حاجی اکبرآسکانی نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی باربلوچستان سے میر صادق سنجرانی کو چیئرمین سینٹ منتخب ہونا بلوچستان عوام کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے صادق سنجرانی کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے جس سے جمہوریت مزید مستحکم ہوئی ہے صادق سنجرانی کی کامیابی کا سہراوزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجوکی کاوشوں کا نتیجہ ہے نومنتخب چیئرمین سینٹ میرصادق سنجرانی بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے عملی جدوجہد کریں گے سیاسی جماعتوں نے سینٹ کے الیکشن میں بلوچستان کو سینٹ کا چیئرمین کی نشست دے کر ایک اچھی روایت قائم کی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر حاجی اکبرآسکانی نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی عوام کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ بلوچستان کے ایک فرزندکو سینٹ چیئرمین شپ نصیب ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ سینٹ کے الیکشن میں وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجوکی انتھک محنت اورکاوشوں کی بدولت سے بلوچستان سے سینٹ کا چیئرمین منتخب ہوا اورایوان بالامیں بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بارنمائندگی کو یقینی بنایا گیا ہے ہم ان سیاسی شخصیات اورسینٹرز کے مشکورہیں جنہوں نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹرکوچیئرمین سینٹ منتخب کرایا اوراپنے قیمتی ووٹ کی بدولت انہیں کامیابی سے ہمکنارکرایا چیئرمین سینٹ کی نمائندگی سے بلوچستان کی احساس محرومی میں کمی آئے گی اورانہیں وفاق میں میسرنمائندگی کا حق بھی مل گیا ہے ۔