آزادی صحافت پر پورا یقین رکھتے ہیں معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں میڈیا کا کردار اہم ہے،ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری

منگل 13 مارچ 2018 23:17

کوئٹہ۔13مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء)ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری نے کہا کہ آزادی صحافت پر پورا یقین رکھتے ہیں معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں میڈیا کا کردار اہم ہے صحافی قلم کے ذریعے علاقائی مسئلوں کا اجاگر کیا کریں معاشرے میں آنکھ اور کان کی مانند ہوتی ہے علاقے سے جرائم کے خاتمے اور روک تھام میں میڈیا کا اہم رول ہے صحافیوں کو ہر قسم کے دباؤ سے آزاد ہوکر حق اور سچ لکھنا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین کے مقامی اخبار کے دفتر میں خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کی جانب سے صحافتی تنظیم کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز کو دیئے جانیوالے کمپیوٹرز کو صوبے کے پانچ پریس کلبوں میں تقسیم کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ صحافیوں کے قلم کے بغیر معاشر ہ ترقی نہیں کرسکتا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز ملک سعداللہ جان ترین چیئرمین خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل و تمغہ امتیاز نعمت اللہ ظہیر پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما حاجی عبدالغنی کاکڑ اور پشتونخوا میپ کے عبدالواجد وطن پال بھی موجود تھے ۔تقریب سے چیئرمین کے کے ایف نعمت اللہ ظہیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کا معاشرے میں اہم رول ہے۔

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے گورنمنٹ ہائی سکول مچان میں خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے تعاون سے طلباء میں ایک سو سکول یونیفارم تقسیم کئے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ معماران قوم کا مستقبل کسی صورت داؤ پر لگنے نہیں دینگے اساتذہ پابندی سے فرائض انجام دیں غفلت کرنیوالے اساتذہ کیخلاف سخت کارروائی کرئینگے طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے صوبائی حکومت اقدامات کررہی ہے طلباء اپنی تعلیم پرتوجہ دیں ڈپٹی کمشنر نے طلباء کو مزید بیس سکول یونیفارم دینے کا بھی اعلان کیا۔اس موقع پر سکول کے وائس پرنسپل کریم آغا اور چیئرمین کے کے ایف نعمت اللہ ظہیر نے بھی خطاب کیا۔