لندن کے سٹریٹ آرٹسٹ کا عبدالستار ایدھی کو انوکھا خراج عقیدت

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 13 مارچ 2018 23:06

لندن کے سٹریٹ آرٹسٹ کا عبدالستار ایدھی کو انوکھا خراج عقیدت
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13مارچ 2018ء) : لندن کے سٹریٹ آرٹسٹ نے عبدالستار ایدھی کو انوکھا خراج عقیدت پیش کر کے مثال قائم کر دی۔تفصیلات کے مطابق عبدالستار ایدھی کی خدا ترسی اور خلق خدا سے انکی محبت کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ عبدالستار ایدھی کے پرستار بھی سرحد ،رنگ ،زبان اور نسل کے امتیاز سے بالاتر ہوکر ان سے محبت کرتے ہیں اور انہی ایک مداحوں میں سے لندن کے ڈینیئل سوان نامی اسٹریٹ آرٹسٹ ہیں ،ڈینیئل سوانایدھی صاحب کی بے لوث انسانی خدمات سے بے حد متاثر ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر لندن کے ٹرافلگر اسکوائر پر ان کا خاکہ بنا کر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

ڈینیئل سوان ٹرافلگر اسکوائر پر عبدالستار کی ایدھی کا خاکہ بنا کر دنیا کی توجہ انکے کام کی طرف دلانا چاہتے ہیں۔ڈینیئل سوان خود بھی عبدلستار ایدھی کے نقش قدم پر چل کر انسانیت کی خدمت کرنا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے فن کے ذریعے لندن کے 50 ہزار سے زائد بے گھر افراد کی مدد کر رہے ہیں۔