پشاور، 24افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات

منگل 13 مارچ 2018 23:04

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں 24افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ و ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے افسر بکار خاص ذولفقار حیدر خان (پی اے ایس۔بی ایس۔21) کی بحیثیت سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم تعیناتی کی گئی ہے جبکہ ان کے پیشرو سید ظفر علی شاہ ( پی اے ایس۔

بی ایس۔20) کی بحیثیت سیکرٹری سماجی بہبود ،(فضل نبی،بی ایس،20 کو ان کی اضافی ذمہ داری سے فارغ کر دیا گیا)، اسٹیبلشمنٹ و ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے افسر بکار خاص طارق رشید ( ایس جی ۔ بی ایس۔20) کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اسی طرح ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق ( پی ایم ایس۔

(جاری ہے)

بی ایس۔19) کی بحیثیت ایگزیکٹو ڈائریکٹر اربن پالیسی یونٹ پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ ( اے ایس،پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ شاہ محمود کو ان کی اضافی ذمہ داری سے فارغ کر دیا گیا ہے ) ، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے محمد خالد ( پی ایم ایس۔

بی ایس۔19) کی بحیثیت ڈائریکٹر جنرل ایم اینڈ ای پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ(اے ایس پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ شاہ محمود کو ان کی اضافی ذمہ داری سے فارغ کر دیا گیا ہے )، ڈائریکٹر ریلیف پی ڈی ایم اے عبد الباسط ( پی ایم ایس۔بی ایس۔19) کی بحیثیت ڈپٹی کمشنر کوہستان بالا جبکہ ان کے پیشرو تاشفین حیدر ( پی ایم ایس۔ بی ایس۔19) کی بحیثیت ڈپٹی کمشنر شانگلہ ، ڈپٹی کمشنر صوابی معتصم با اللہ شاہ ( پی ایم ایس۔

بی ایس۔19)کی بحیثیت ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے ، ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہد محمود ( پی اے ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈپٹی کمشنر سوات ، ڈائریکٹر صنعت خیبر پختونخوا شاہ فہد ( پی اے ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈپٹی کمشنر ہنگو ، ڈپٹی کمشنر شانگلہ عبد الحامد خان ( پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ زکوٰة و عشر ، ڈپٹی سیکرٹری / پی ایس او ٹو چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا خورشید عالم ( پی اے ایس۔

بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈپٹی کمشنرصوابی ، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ایم یو محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم زاہد پرویز (پی اے ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری / پی ایس او ٹو چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ، چیف فارن ایڈ پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ اقبال حسین ( پی اے ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ایڈیشنل پراجیکٹ ڈائریکٹر آئی ایم یو محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم،ایڈیشنل پراجیکٹ ڈائریکٹر آئی ایم یو محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم سعادت حسین ( پی اے ایس۔

بی ایس۔18) کی بحیثیت چیف فارن ایڈ پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ ، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ انتظامیہ عرفان اللہ خان ( پی اے ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم جبکہ ان کو ڈائریکٹر ای ایس آر یو کا اضافی چارج بھی تفویض کیا گیا ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرک افتخار احمد ( پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈائریکٹر ریلیف پی ڈی ایم اے ، ڈائریکٹر ای ایس آر یو محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم طاہر ظفر عباسی ( پی اے ایس۔

بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈائریکٹر صنعت خیبر پختونخوا ، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن ریحان گل خٹک ( پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت سیکرٹری لوکل کونسل بورڈخیبر پختونخوا جبکہ ان کی پیشرو خضر حیات ( ایل سی ایس،پی یو جی ایف۔بی ایس۔18) کو محکمہ بلدیات میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز و ٹیکسیشن جمشید خان ( پی ایم ایس۔

بی ایس۔17) کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ کھیل ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بونیر نوید اکبر ( پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کی خدمات کو ڈپوٹیشن بنیادوں پر ٹورازم ایریا ڈیویلپمنٹ یونٹ میں مذید تعیناتی کیلئے محکمہ کھیل ، ثقافت و ٹورازم کی صوابدید پر رکھ دی ہے، اسسٹنٹ کمشنر بالا کوٹ مانسہرہ فیاض محمد ( پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کی بحیثیت پروگرام منیجر ڈی آر یو ، پیرا ایبٹ آباد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نعیم اللہ ( پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کو تبدیل کر کے ان کی بحیثیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرک تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :