درابن کلاں کے قریب موٹر کار اور موٹرسائیکل کے تصادم میں بھٹہ پر کام کرنیوالا مزدور جاں بحق

منگل 13 مارچ 2018 23:04

ڈیرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) درابن کلاں کے قریب موٹر کار اور موٹرسائیکل کے تصادم میں بھٹہ پر کام کرنیوالا مزدور جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے ‘ واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122 کی ایمبولنسز نے زخمیوں کو سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے موٹر کار میں تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد ڈیرہ اسماعیل خان آرہے تھے جبکہ کوٹ لالو سے تعلق رکھنے والے چار بھٹہ مزدور کام کیلئے موٹر سائیکل پر روانہ تھے کہ درابن کلاں کے قریب موٹرکار اور موٹرسائیکل میں تصادم ہو گیا ‘ تصادم کے نتیجے میں ایک بھٹہ مزدور موقع پر جاں بحق ہوگیا ‘ جبکہ دیگر تین بھٹہ مزدور نعمت اللہ ‘ حمد اللہ اور رحمن اللہ زخمی ہو گئے ‘ اسی طرح موٹرکار ڈرائیور ابراہیم سرپر چوٹ لگنے سے زخمی ہو گیا ‘ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ارشد اقبال کی ہدایت پر ریسکیو1122کی دو ایمبولنسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :