مردان میں موسم بہار کے شجر کاری مہم کے سلسلے میں تقریب

منگل 13 مارچ 2018 23:04

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) مردان۔ سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس شیخ ملتون ٹائون مردان میں موسم بہار کے شجر کاری مہم کے سلسلے میں ایک تقریب ہوئی ، جس میں ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عمران حامد شیخ مہمان خصوصی تھے ۔ ڈپٹی کمشنر مردان نے سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس اور ڈسٹرکٹ آفس سوشل ویلفئیر مردان میں پودے لگائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر شجر کاری کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شجر کاری ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور سیلابوں کی روک تھام سمیت انسانی زندگی کے بقا ء کے لئے انتہائی ضروری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جنگلات کا فروغ انسانی زندگی کیلئے انتہائی ضروری ہے کیونکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کا واحد ذریعہ ہی جنگلا ت ہیں لہٰذا شجر کاری مہمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور اس ضمن میں ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :