ہنگو ایف سی لائن میں ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے ایک سپاہی زخمی،پشاور ہسپتا ل منتقل

منگل 13 مارچ 2018 23:04

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) ہنگو ایف سی لائن میں ہینڈ گرنیڈپھٹنے سے ایک سپاہی زخمی ہوگیازخمی سپاہی کا تعلق ضلع مانسہرہ سے ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ہنگو پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فرنٹئیر کانسٹبلری لائن ہنگو میں ایک سپاہی اسرار اللہ ولد وزیر محمدسے بدوران ڈیوٹی اپنا ہی ہیڈ گرنیڈ پھٹ گیا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئے جس کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور ہسپتال منتقل کر دیا ۔زخمی سپاہی اسرار اللہ کا تعلق ہوگی ضلع مانسہرہ سے بتایا جاتا ہے جبکہ ایف سی میں 472پلاٹون کے سپاہی تھے۔

متعلقہ عنوان :