باڑہ میں بازار کھلنے کے بعد پہلی مرتبہ پوسٹ آفس باقاعدہ طور پر کھول دیا گیا

منگل 13 مارچ 2018 23:04

خیبرایجنسی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء)باڑہ میں بازار کھلنے کے بعد پہلی مرتبہ پوسٹ آفس باقاعدہ طور پر کھول دیا گیا پوسٹ آفس کھولنے کا عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو کھلنے کے بعد پورا ہوگیا ۔

(جاری ہے)

باڑہ تحصیل میں پوسٹ آفس کھولنے کا باقاعدہ اتتاح اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ باڑہ عصمت اللہ وزیر نے کیا ان کے ہمراہ ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل رشید اللہ کنڈی اور پولیٹکل تحصیل دار باڑہ غنچہ گل بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر عصمت اللہ وزیر نے کہا کہ باڑہ بازار کی بندش اور کرفیو کے باعث ڈاکخانہ پشاور منتقک ہو گیا تھا جس کی وجہ سے یہاں کے عوام اور خصوصاً پنشنروں کو سخت مشکلات درپیش تھیں ۔ باڑہ بازار کی بحالی کے بعد باڑہ تمام اداروں کو آہستہ آہستہ منتقل کیا جائے گا جو کہ باڑہ بازار کی بحالی میں مثبت کردار ادا کرے گی باڑہ میں پوسٹ آفس کے دوبارہ کھولنے کے اقدام کو باڑہ کے عوام نے سراہا۔