خیبرایجنسی،دہشتگردی کے شکار متاثرین میں شہداء پیکیج تقسیم

منگل 13 مارچ 2018 23:04

خیبرایجنسی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) خیبر ایجنسی میں دہشت گردی کے دوران شہید ہونے والے خاصہ دار و لیوی فورسز کے اہلکاروں کے لواحقین میں شہداء پیکیج کے تحت تین کروڑ بیس لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے گئے اس سلسلے میں پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کیپٹن(ر) خالد محمودنے خیبر ہائوس میںشہداء کے لواحقین چیک تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سادہ سی تقریب منعقد ہوئی جس میں شہداء کے لواحقین شریک تھے اس موقع پر پی اے خیبر نے کہا کہ خاصہ دار و لیوی فورس نے دہشت گردی کی جنگ میں اپنی قربانیاں پیش کی ہیں اور انہی کی قربانیوں کی بدولت آج ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے انہوں نے کہا کہ ملنے والا معاوضہ ان کی قیمتی جانوں کا نعم البدل تو نہیں ہو سکتا تاہم ان کے ذریعے لواحقین کے زخموں پر مرہم کا کردار ادا کر سکتا ہے ۔

دہشت گردی کے دوران شہید ہونے والے لیوی فورسز کے اہلکاروں کے لواحقین کو پچاس پچاس لاکھ روپے جبکہ خاصہ دار فورس کے لواحقین کو تیس تیس لاکھ روپے کے جبکہ زخمی ہونے والوں کو ایک لاکھ پچاس ہزارروپے کے چیک دئیے گئے

متعلقہ عنوان :