ضلعی حکومت کے زیر اہتمام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے عز م جواں ایونٹ کے لیے انتظامات مکمل

منگل 13 مارچ 2018 23:04

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء)ضلعی حکومت کے زیر اہتمام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے عز جواں ایونٹ کے لیے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ٴْ 16 مقابلوں کیلئی2 ہزار سے زائد نوجوانوں میں مقابلے ہونگے ٴْ کامیاب ہونے والے نوجوانوں کو ایوارڈز اور اسناد کے علاوہ نقد انعامات بھی دئیے جائینگے ٴْ تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے ٴْغیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور مقابلے کا رجحان پیداکرنے کیلئے ضلعی حکومت نے 15 مارچ کو عزم جواں کے نام سے ایونٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس میں 16 مقابلوں کیلئے سکولوں ٴْکالجوں میں رجسٹریشن کی گئی تھی اس ضمن میں سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین مینا خان آفریدی نے ضلع ناظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ 16 مقابلوں کیلئے 2 ہزار سے زائد نوجوانوں نے رجسٹریشن کرائی ہے ٴْ 14 اور 15 مارچ کو مقابلے منعقد کئے جائینگے جبکہ 15 مارچ کو دن 2 بجے مرکزی تقریب قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور صدر میں منعقد ہوگی جس میں کامیاب ہونے والے نوجوانوں کو انعامات اور ایوارڈز دئیے جائینگے ٴْ جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں اور تقریب میں بلدیاتی نمائندوں ٴْ معززین شہر اور دیگر اہم شخصیات کو مدعو کیاگیا ہے عوام کی تفریح کیلئے مرکزی تقریب میں میوزک ٴْ خاکے اور دیگر تفریحی پروگرام منعقد کئے جائینگے ٴْ ضلع ناظم محمدعاصم خا ن نے عزم جواں کیلئے مقرر کئے گئے کمیٹی کو انتظامات کو حتمی شکل دینے کے احکامات جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی اس ضمن میں ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کا کہناتھا یونٹ کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے کیا ہے انہوں نے کہاکہ کامیاب ہونے والے نوجوانوں کو ایوارڈز ٴْ اسناد اور نقد انعامات بھی دئیے جائینگے انہوں نے عوام سے 15 مارچ کو ہونے والے مرکزی تقریب میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔