جاری سکیموں پر کام کی رفتار تیز کی جائے،ڈی سی شانگلہ

منگل 13 مارچ 2018 23:04

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء)ڈپٹی کمشنر شانگلہ عبدالحمید خان کی زیر صدارت ایک اجلاس ان کے دفتر میں پیر کے روز منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ایکسین اور ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر محکمہ پی ایچ ای شانگلہ کے تحت سال 2017-18کے جاری ترقیاتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور ہر سکیم پر مفصل بحث کی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈی سی شانگلہ نے افسران کو ہدایت کی کہ مذکورہ سکیموں پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور ان کی بر وقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام ان سے مستفید ہو سکیں۔مزید بر آں ڈی ایف سی شانگلہ ایم زبیر نے لیلونئی بازار تحصیل الپوری میں اشیائے ضرورت کی قیمتوں اور کوالٹی کو چیک کیا انھوں نے پانچ دکانداروں کو قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کرکے جرمانہ کیا۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو معیاری اشیائے ضرورت مناسب نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔