ْ مالاکنڈ میں محکمہ انہا ر کے تحت ترقیاتی کاموں پر 46 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں،افسر خان

منگل 13 مارچ 2018 23:04

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء)ضلع مالاکنڈ میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر و مرمت ، نہروں کے کنارے سڑکوں کی پختگی، سول کینالوں کی بحالی ، سولر سسٹم پر چلنے والے ٹیوب ویلوں کی تنصیب ، رنگ محلہ ایریگیشن سکیم کی تعمیر ، درگئی سخاکوٹ اور ملحقہ علاقوں میں سیلاب سے حفاظتی پشتوں کی تعمیر سمیت مختلف 18 ترقیاتی منصوبوں پر اندازًً 458.40 میلین روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار محکمہ انہار مالاکنڈ کے ایگزیکٹیو انجینئر افسر خان نے میڈیا کے نمائیندوں سے بات چیت کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کے لئے موجودہ مالی سال کے دوران 219.536 میلین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جن میں 93.182 میلین روپے جاری کیے گئے ہیں۔ اور اب تک 78.123 میلین روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔ پچھلے مالی سال کے اختتام تک ان منصوبوں مجموعی طورپر 380.30 میلین روپے خرچ کئے جاچکے تھے۔ ان منصوبوں پر 61.05 فیصد فنڈ کی لاگت سے 67.89 فیصد کام مکمل کیا گیا ہے۔ جن میں سمال ڈیموں اور تالابوں کی تعمیر و مرمت اور صوبے میں نہری نظام کی بحالی جیسے دو منصوبے مکمل کئے گئے ہیں۔ جبکہ 16 منصوبوں پر کام جاری ہے۔ جس کی تکمیل سے عوام کو زراعت کے ساتھ ساتھ مواصلاتی سہولیات بھی میسر ہوں گی۔