پولیس شہداء کے ورثاء کی سہولیات و معاونت کے سلسلے میںپولیس لائن مردان میں تقریب

منگل 13 مارچ 2018 23:04

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر میاں سعید احمد نے پولیس لائن میں پولیس شہداء کے ورثاء کیلئے منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء پولیس کے خاندانوں کیساتھ ہر مشکل وقت میں شانہ بشانہ کھڑے رہینگے اور ان کے مسائل و مشکلات کو اولین ترجیحات پر حل کرینگے ۔ قیام امن کیلئے پولیس شہداء کی قربانیوں کو کھبی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

آئی جی خیبر پختونخواہ پولیس جناب صلاح الدین محسود کے احکامات کے مطابق شہدائے پولیس کے ورثاء کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائے گی اور شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔ پولیس شہدا کے لواحقین کی مدد و معاونت ہمارا اولین فرض ہے۔شہداء پولیس ایس ایم ایس کئیر سسٹم کے اجراء سے ورثاء کے مسائل بہتر اور بروقت طریقے سے حل ہو رہے ہیںمستقبل میں بھی شہداء پولیس کے ورثاء کیلئے مزید سہولیات کیلئے اقدامات کیے جائینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی او آفس میں شہداء ڈسک بنایا گیا ہے، جہاں پرشہداء کے ورثاء کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہو رہے ہیں۔شہداء پولیس ہماری فیملی کا حصہ ہیں کوئی بھی مسائل ہو ہمارے دروازے ہمہ وقت ان کے لیے کھلے رہینگے۔تقریب کے اختتام پر ورثاء شہدا پولیس کی مسائل اور تجاویز بھی سنے گئے جسے موقع پر حل کرنے کے احکامات صادر کئے گئے۔

تقریب میں شہدائے پولیس کے ورثاء انچارج شہداء ڈسک زوار حسین و دیگر پولیس حکام نے شرکت کی ۔ شہداء پولیس کے ورثاء نے ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر میاں سعید احمد کی خصوصی کاؤشوں اور دلچسپی کی بدولت شہداء پولیس کے بچوں کیلئے ضلع بھر کی تعلیمی اداروں میں تعلیمی سہولیات ،مفت داخلوں اورشہداء پولیس ایس ایم ایس کئیر سسٹم کے اجراء کے خصوصی اقدامات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :