ڈسٹرکٹ مینجمنٹ کیڈر نوشہر ہ کے افسران کی قلم چھوڑ ہڑتال

منگل 13 مارچ 2018 23:04

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء)ڈسٹرکٹ منیجمنٹ کیڈر نوشہر ہ کے افسران کی قلم چھوڑ ہڑتال جاری ہے ۔ اپرگریڈیشن کے نوٹیفکیشن جاری ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم ضلع نوشہرہ کے منیجمنٹ کیڈر کے افسران کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر سید یوسف شاہ منعقد ہوا۔ اجلاس میںمنیجمنٹ کیڈر ضلع نوشہرہ کے جملہ مرد وخواتین افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر سید یوسف شاہ نے کہا کہ خیبرپختونخو اسمیت محکمہ تعلیم ضلع نوشہرہ کے منیجمنٹ کیڈر کے افسران کی قلم چھوڑ ہڑتال جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نے صوبہ بھر میں محکمہ تعلیم کے منجمنٹ کیڈرز کے افسران کی اپ گریڈیشن کی باقاعدہ منظوری دے چکے ہیں۔ مگر تاحال اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔ انھوں نے کہا کہ صوبے میں دیگر سرکاری ملازمین اور افسران کی اپ گریڈیشن کا نوٹی فیکیشن ہوچکا ہے ۔ مگر محکمہ تعلیم کے افسران کو اس حق سے محروم رکھا گیا۔ انھوں نے کہا کہ جب تک ہمارے اپ گریڈیشن کا نوٹی فی کیشن جاری نہیں ہوتا۔ ہماری ہڑتال جاری رہے گی۔