طلبہ کو علم اور تربیت فراہم کرنے والے اساتذہ قوموں کا سرمایہ ہیں،ڈاکٹراعجازخان

منگل 13 مارچ 2018 23:04

ڈیرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء)زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اعجاز احمد خان نے کہا ہے کہ ایمانداری فرض شناسی کے ساتھ طلبہ کو علم اور تربیت فراہم کرنے والے اساتذہ قوموں کا سرمایہ ہوتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر سرفراز خان کی رہٹائرڈمنٹ پر انکے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب میں اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سرفراز ہمارا قیمتی اثاثہ تھے دوران سروس وقت کی پابندی کی۔

(جاری ہے)

کلاسیں بھرپور انداز سے پڑھائیں اور ڈیوٹی ایام کے بجائے چھٹیوں میں دین کی تبلیغ کا بھی فریضہ انجام دے کر دیگر کے لیئے مشعل راہ بنے انہوں نے کہا کہ طلبہ کی جانب سے ڈاکٹر سرفراز بارے ملنے والا فیڈ بیک بھی قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ تدریس انتہائی مقدس پیشہ ہے زرعی فیکلٹی میں ماہر اساتذہ ٹیم ورک کی صورت میں فروغ علم کے لیئے کوشاں ہیں اور آنے والے دنوں میں زرعی یونیورسٹی کے پلیٹ فارم سے یہ ٹیم مزید مثالی کام کرے گی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سرفراز خان نے کہا کہ میری سروس کا زیادہ وقت وینسم کالج میں گزرا مگر تین سال زرعی فیکلٹی میں تعیناتی مثالی دور رہا اور ٹیم ورک اور بہتر ماحول میسر رہا انہوں نے کہا کہ میں عزت افزائی پر اساتذہ اور بالخصوص ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر پراجیکٹ ڈائریکٹر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد خان کا مشکور ہوں اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اعجاز احمد خان نے پروفیسر ڈاکٹر سرفراز خان کو انکی خدمات کے اعتراف میں خصوصی شیلڈ پیش کی۔