وادی تیراہ کے علاقہ ذخہ خیل میں تباہ ہونے والے گھروں کا سروے

منگل 13 مارچ 2018 23:03

خیبرایجنسی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) وادی تیراہ کے علاقہ ذخہ خیل میںدہشت گردی کے دوران تباہ ہونے والے گھروں کے سروے کا کام تیزی سے شروع کر دیا گیاہے اب تک قبیلہ ذخہ خیل کے پچاس سے زائد تعمیر شدہ مکانوں کے سروے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔پولیٹکل تحصیلدار تیراہ زاہد کمال کی نگرانی میں ٹارگٹد سروے میں نوے فی صد کاکام مکمل کر لیا گیا ہے۔

تیراہ میں دہشت گردی کے دوران تباہ ہونے والے وہ مکانات جو وہاں کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنی زندگی کے بسر کیلئے تعمیر کئے تھے جبکہ سروے کے دوران انہیں تعمیر ہونے کی وجہ سے معاوضہ نہ مل سکا اور وہ مکین بار بار مطالبہ کرتے رہے کہ انہیں دوسروں کی طرح دہشت گردی سے تباہ ہونے مکانات کا معاوضہ دیا جائے جس پر حکومت کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تھٹ تعمیر ہونے والے مکانات کا سروے شروع کیا گیاسروے کے بعد مکمل طور پر تباہ ہونے والوں کو چار لاکھ اور جزوی نقصان پہنچنے والوں کو ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے کے امدادی چیک دئیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ذخہ خیل قبیلے کے سروے مکمل ہونے کے بعد شلوبر ، ملک دین خیل ،بر قمبر خیل اور آدم خیل قبیلے کا سروے شروع کی جائے گا۔پولیٹکل تحصیل دار تیراہ زاہد کمال نے کہا ہے کہ تیراہ میں سروے صاف اور شفاف طریقے کیا جارہاہے جس حقدار کو اس کا حق ان کی دہلیز پر میسر ہوگا سروے میں کسی قسم کی اقربا پروری نہیں کی جارہی جبکہ میرٹ کی بنیاد پر سروے کے ذریعے حقدار کو اس کا حق دیا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی متاثرہ شخص سروے کے نام پر کسی کو خواہ وہ سرکاری ہو یا غیر سرکاری پیسے نہ دیں اس حوالے پولیٹکل انتظامیہ ،فورسز کے علاوہ مختلف مقامات رابطہ نمبر فراہم کئے گئے ہیں جہاں وہ اپنی شکایات درج کرسکتے ہیں۔