اسلامیہ کالج پشاور میں شجرکاری مہم کا آغاز

منگل 13 مارچ 2018 23:03

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) اسلامیہ کالج پشاور کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان کی خصوصی ہدایات پر شعبہٴ پاکستان سٹڈیز کے ایم فل اور پی ایچ ڈی کے سکالرز نے باقاعدہ شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔اس سلسلے میں گذشتہ روز ایک تقریب منعقد ہوئی ۔

(جاری ہے)

جس میںوائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد اور پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان کے علاوہ پاکستان سٹڈیس کے فیکلٹی ممبران اور سکالرز نے شعبہٴ پاکستان سٹڈیز کے لان میں پودے لگائے اور ان کے ساتھ اپنے نام کے تختیاں لگوائیں۔

واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان گذشتہ چنس سالوں سے شجر کاری کے سلسلے میں "One Student, One Plant"مہم چلا رہے ہیں۔ اُن کو یقین ہے کہ اگر ہر طالب علم اپنے طرف سے ایک پودہ بھی لگائیں گے۔تو اس سے نہ صرف ہمارے تعلیمی ادارے سر سبز و شاداب ہونگے۔بلکہ ماحولیاتی آلودی کو کنٹرول کرنے میں کافی مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :