پبی کے تمام بازاروں، سٹیشن بازار اور دیگر علاقوں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن

منگل 13 مارچ 2018 23:03

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء)تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن پبی نے پبی کے تمام بازاروں سٹیشن بازار اور دیگر علاقوں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف اپریشن تیز کردیا ہے سڑک کے کنارے قائم کئے گئے ناجائز تجاوزات فوری طورپر رضاکارانہ ختم کی جائے بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی تاجر اور عوام پبی تحصیل کونسل کی طرف سے بنائے گئے ڈسٹ بین میں کوڑا کرکٹ پھینکیں تاکہ علاقے کو صاف ستھرا رکھاجاسکا پبی تحصیل کو خوبصورت شہر بنانے کا تہیہ کررکھا ہے اور سٹریٹ لائٹس کے نظام کو جدید بنادیاگیا ہے عوام اور تاجر اس کی حفاظت کو یقینی بناکر تحصیل پبی کو روشن رکھنے میں تحصیل پبی کے عملے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں پبی کے مین جی ٹی روڈ پر حادثات سے بچنے کیلئے جنگلے لگائے گئے ہیں اس کی حفاظت بہت ضروری ہے کیونکہ بعض جگہوں پر جنگلوں کی غیرقانونی کٹائی کرکے عوام خود کو غیرمحفوظ بنانے کی کوشش کررہے ہیں ان خیالات کااظہار تحصیل میونسپل آفیسر وقاص علی شاہ نے اپنے دفتر میں میڈیا اور اخبار نویسوں کو بریفننگ دیتے ہوئے کیا اس موقع پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن پبی کا دیگر عملہ بھی موجو دتھا۔

(جاری ہے)

وقاص علی شاہ نے کہا کہ تحصیل ناظم پبی میاں مرتضیٰ الرحمن کے بھرپور تعاون سے تحصیل کونسل کے تمام ویلج کونسلوں میں تیزی سے کام جاری ہے صفائی کیلئے خصوصی جگہوں کا انتخاب کیاگیا ہے جس میں ویلج کونسل کے ناظمین کی ہدایت پر گندگی کے ڈھیر مخصوص جگہوں پر پھینک کر اس جگہوں سے پھر ٹی ایم اے صفائی سٹاف بھاری مشینری کے ذریعے گندگی کے ڈھیر اٹھاکر ٹھکانے لگارہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی سٹریٹ لائٹس، صفائی جیسی بنیادی ضرورت پر لاکھوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں پبی کے تمام شاہراہوں سے ناجائز تجاوزات کاخاتمہ کردیاہے کیبن اور ہتھ ریڑیاں مخصوص جگہوں پر منتقل کردی گئی ہیں جس کی وجہ سے پبی کے شہریوں کا سکھ کا سانس لیا ہے اور سروس روڈ پر خواتین، بچوں ،بوڑھوں اور عوام کیلئے آمدورفت آسان ہوگیا ہے انہوںنے کہا کہ صوبائی حکومت نے تحصیل پبی کو خوبصورت بنانے کیلئے کروڑوں روپے کا فنڈ فراہم کیا ہے اس کے علاوہ ٹی ایم اے کے اپنے آمدن سے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایاگیا ہے۔