بلتستان میں شدید بارشوں نے نظام زندگی کو مفلوج کردیا

منگل 13 مارچ 2018 23:03

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء)بلتستان میں شدید بارشوں نے نظام زندگی کو بری طرح مفلوج کر کے رکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق سوموار کی شام سے جاری شدید بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو ئے ہیں۔شاہراہ قراقرم مختلف مقامات پر مٹی کے تودے اور پتھر گرنے سے چار سے زیادہ مقامات پر ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند ہو گئی ہے۔

ایف ڈبلیو۔

(جاری ہے)

او کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایا ہے کہ اگر بارش کا یہ سلسلہ منگل کی شام تک تھم گیا تو شاہراہ کو کھولنے کے لیے کام شروع کر دیا جائے گا۔دوسری طرف ان بارشوں کی وجہ سے گلگت بلتستان میں کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں جبکہ گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں سے ایک فٹ سے زائد برفباری کی اطلاع ہے جن میں نلتر,کارگاہ, استور کے بالائی علاقی, بلتستان کے بالائی علاقے شامل ہیں۔ان بارشوں اور برف باری کی وجہ سے بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا ہے تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔