سی پیک کے سلہڈ ون سیکشن کے متاثرین کی شکایات کاازالہ کیاجائیگا،قلندرلودھی

منگل 13 مارچ 2018 23:03

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) خیبنر پختو نخوا کے وزیر خورا ک حا جی قلندر خا ن لو دھی نے چا ئنہ پا کستا ن اکنا مک کاریڈور(سی پیک)کے سلہڈ ون سیکشن کے متاثرین ارا ضی کے مطا لبا ت کو جا ئز قرار دیا ہے۔ انہوں نے نیشنل ہا ئی وے اتھا رٹی کے حکا م اور سی پیک پرا جیکٹ دائریکٹر کو ہدا یت کی ہے کہ وہ سی پیک کے لئے حا صل کی گئی ارا ضی کے معا وضوں کے حوا لے سے متا ثرین کی شکا یا ت اور تحفظات دور کر نے کے اقدا ما ت کر ے ۔

صو با ئی وزیر نے خبر دا ر کیا کہ اگر متاثرین کے مطا لبا ت تسلیم نہ کئے گئے تو وہ خود بھی متاثرین کے احتجا ج میں شریک ہو نگے اور ضرو رت پڑنے پر عدا لت کا دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے۔انہو ںنے سی پیک کی تعمیر سے سڑک کے دونو ں جا نب تقسیم ہو نے وا لی آبادی کو آمدرفت میںسہو لت دینے کے لئے پندرہ مختلف سڑکو ں کی منظور شدہ سکیم پر فوری طور پر کا م شروع کر نے کا بھی حکم دیتے ہو ئے متاثرین کے نما ئندوں پر مشتمل چھ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی جو آئندہ پیر کو سی پیک کے پرا جیکٹ ڈا ئیر یکٹر کے ہمرا ہ سلہڈ ون سیکشن کا دورہ کر کے متاثرہ آبا دی کو درپیش را ستے ،پا نی اور قبروں کی منتقلی کے مسا ئل حل کروا ئے گی۔

(جاری ہے)

انہو ں نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو حکم دیا کہ وہ متا ثرین کے تعمیر شدہ مکا نو ں کے عوض مقرر کئے گئے معا وضو ں کی رقو م پر نظر ثا نی کر کے ان میں ہر ممکن حد تک اضا فے کے اقدا ما ت بھی کر ے ۔یہ فیصلے انہو ں نے منگل کے روز کمشنر ہا ئوس میں ایک اجلا س کے دوران کئے جو سلہڈ ون سیکشن کے احتجا جی متا ثرین کے نما ئندوں پر مشتمل سو لہ رکنی کمیٹی کے سا تھ ان کے مطا لبا ت پر گفت و شنید کے لئے منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں کمشنر ہزارہ محمد اکبر خا ن ،ضلعی انتظا میہ و محکمہ ما ل کے متعلقہ افسرا ن ،این ایچ اے اور سی پیک کے حکا م نے شر کت کی ۔صو با ئی وزیر حا جی قلندر خا ن لو دھی اور کمشنر ہزارہ محمد اکبر خا ن نے ارا ضی اور مکا نو ں کے معا وضو ں کے حوا لے سے متا ثرین کے تحفظا ت کو در ست قرا ر دیتے ہو ئے یقین دلا یا کہ وفا قی اور صو با ئی سطح پر تما م متعلقہ اعلیٰ قیا دت اور حکا م کو اس بارے میں آگا ہ کیا جا ئے گا۔

انہو ں نے این ایچ اے اور سی اینڈ ڈبلیو کو ہدا یت کی کہ وہ متا ثرین کی ارا ضی اور مکا نو ں کے لئے مقرر کئے گئے معا وضو ں پر نظر ثا نی کر کے ان میں اضا فے کے اقدا ما ت کر یں اگر قا نو ن میں اس اقدا م کے لئے تھوڑی سی بھی گنجا ئش ہو تو اس کا فا ئدہ حکو مت کے بجا ئے متا ثرین کو دیا جا ئے ۔انہو ں نے این ایچ اے کو ہدا یت کر تے ہو ئے کہا کہ وفا قی حکو مت کی جا نب سے منظور شدہ معا وضے کی عدم ادا ئیگی بھی متا ثرین کے لئے با عث تشویش ہے اس لئے اس کی جلد از جلد ادا ئیگی بھی یقینی بنا ئی جا ئے ۔

صو با ئی وزیر حا جی قلندر خا ن لو دھی نے کہا کہ ایک قو می منصو بے کے لئے اپنے ابائو اجداد کی ارا ضی اور قبروں تک کی قربانی دینے وا لے متاثرین کے جا ئز حقوق کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی ہم اپنی مائو ں بہنو ں کو اپنے حقوق کے لئے روڈ پر بیٹھا دیکھ سکتے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ اگر متا ثرین کو ریلیف نہ ملا تو وہ عدا لت جا نے پر مجبو ر ہو ں گے ا ور اس قدا م میں بھی میں ان کے سا تھ شا مل ہو نگا۔

انہو ں نے کہا کہ متا ثرین بھی اپس میں مل بیٹھ کر مسئلے کا حل تلا ش کر یں اور معا وضہ بڑھا نے کے لئے قا بل عمل تجا ویز دیں۔تا ہم انہو ں نے کہا کہ روڈ بند کر نے سے متا ثرین کو کو ئی فا ئدہ نہیں ہو گااگر روڈ بند کر نے سے مسئلہ حل ہو تا ہوتو میں بھی ان کے سا تھ بیٹھ جا ئو نگا۔کمشنر ہزار ہ محمد اکبر خا ن نے بھی اس موقع پر کہا کہ ہم اس مسئلے میں متاثرین کے تر جما ن بن کر با ت کر یں گے ا ور جہاں محکمو ں کی کو تاہی دیکھیں گے ان سے باز پر س کر یں گے۔

انہو ں نے کہا کہ قا نو ن کے مطا بق جس حد تک ممکن ہو سکا متا ثرین کو ریلیف ضرور دیا جا ئے گااور قا نو ن میں جو بھی گنجا ئش ہو اسے متاثرین کے حق میں استعما ل کیا جا ئے گا۔انہو ں نے تو قع ظا ہر کی کہ حکو مت اور انتظا میہ کی یقین دھا نیو ں کے بعد متاثرین سی پیک کے کا م میں رکا وٹ نہیں ڈا لیں گے۔

متعلقہ عنوان :