مقررہ نر خو ں سے زیا دہ قیمت وصو ل کر نے وا لو ں کے سا تھ سختی سے نمٹا جا ئے گا،ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد

منگل 13 مارچ 2018 23:03

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء)ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ضروری اشیاء خوردنی کے نئے ریٹ مقرر کر دیئے ہیں اور دوکا ندا رو ں کو خبر دا ر کیا ہے کہ مقررہ نر خو ں سے زیا دہ قیمت وصو ل کر نے وا لو ں کے سا تھ سختی سے نمٹا جا ئے گا۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدا یت پر ڈسٹر کٹ پرا ئس ریو یوکمیٹی ایبٹ آباد کا اجلاس منگل کے روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انور زیب کی صدا رت میں منعقد ہوا جس میں اشیا ء خورد و نو ش کی قیمتو ں کا تفصیلی جا ئزہ لیا گیااور ہو ل سیل ما ر کیٹ کے نر خو ں میں اتار چڑھا ئو کو مدنظر رکھتے ہو ئے بعض اشیا ئے خوردنی کی قیمتو ں میں ردو بدل بھی کیا گیا۔

اجلاس میں ڈسٹر کٹ فوڈ کنٹرو لر شا د محمد ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اسد لو دھی و حبیب اللہ خا ن ،ریجنل منیجر یو ٹیلٹی سٹو ر ز،سر کا ری محکمو ں کے افسرا ن ،متعلقہ تا جر تنظیمو ں کے عہدیدارو ں اور صا ر فین کے نما ئندو ں کے علا وہ تحفظ صا ر فین کو نسل کے نما ئندو ں بھی شر کت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے فیصلے کے مطا بق صا ر فین اور تا جرو ں کے مفادا ت کو مدنظر رکھتے ہو ئے چھو ٹے گو شت کا نر خ 600/رو پے فی کلو ،بڑے گو شت کا 300/،دودھ100/،دہی105/روپے اور پکوڑے کا نر خ 160/رو پے فی کلو مقرر کیا گیا۔

اجلاس میں کر یا نہ مر چنٹس اور ریسٹورا ں کے ما لکا ن کو ہدا یت کی گئی کہ وہ چا ئنہ سا لٹ کی فرو خت اور استعما ل پر پا بندی سے متعلق سپریم کو رٹ کے فیصلے کی پا بندی کر یں اور اشیا ئے خوردنی کے مقرر نر خ نامے وا ضع طور پر آویزاں کر یں تا کہ صا ر فین کو ریٹ معلو م ہو سکیں۔