بٹگرا م کی ضلعی انتظا میہ نے اسٹا مپ پیپرزکی ای ۔ویریفکیشن کا نظا م را ئج کر دیا

منگل 13 مارچ 2018 23:03

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء)بٹگرا م کی ضلعی انتظا میہ نے اسٹا مپ پیپرزکی ای ۔ویریفکیشن (کپپیو ٹرائزڈ اجرا ء اور تصدیق ) کا نظا م را ئج کر دیا ہے ۔اس نظا م سے اسٹا مپ پیپرز کی خرید و فرو خت میں بے قا عد گیو ں اور خصو صا پچھلی تا ریخو ں میں اسٹا مپ پیپرز کے اجرا ء اور تصدیق سے عدا لتو ں میں زیر سما عت مقدما ت پر پڑنے وا لے منفی اثرا ت اور دھو کہ دہی وغیرہ کا را ستہ روکا جا سکے گا۔

الیکٹرا نک تصدیق کے نظا م کا آغاز ڈپٹی کمشنر بٹگرا م فر ل ثقلین نے آج اپنے دفتر میں نظا م کے لئے خصوصی طور پر تیا ر کرائے گئے سا فٹ وئیر کو فعا ل کر کے کیا ۔ڈپٹی کمشنر بٹگرا م نے ای۔تصدیق کے نظا م کی ضرو رت سے آگا ہ کر تے ہو ئے بتا یا کہ عدا لتو ں میں زیر سما عت بے شما ر مقدما ت کی ایک وجہ پچھلی تاریخوں میں جاری شدہ تحریر شدہ اور تصدیق شدہ اسٹامپ پیپروں سے پیدا ہو نے وا لی پیچیدگیاں ہیں کیو نکہ اس وقت تک ایسا کو ئی نظا م مو جود نہیں تھا جس سے اسٹا مپ پیپرز کی تا ریخ اور مقا م اجرا ء یا متعلقہ خزانہ دفتر کی تصدیق کی جا سکے ۔

(جاری ہے)

جب کہ ای۔تصدیق کے کمپیو ٹرزئز ڈ نظا م سے شہریوں کو شفا ف طر یقے سے تصدیق کی سہو لت دستیا ب ہو گی اور اس سے دھو کہ دہی اور نا جا ئز بیا نا ت ،معا ہدو ں ،اقرار نا مو ں وغیرہ کا قلع قمع کر نے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے بتا یا کہ ای۔نظا م کے تحت خزا نے سے اسٹا مپ فرو ش کو جا ری کئے گئے اسٹا مپ پیپرز کی تفصیل اب الیکٹرانک نظام میں موجود ہو گی جس میں سٹامپ پیپرز کا سیر یل نمبر اور اسٹا مپ فرو ش کا نا م بھی شا مل ہو گا۔

اسٹا مپ فرو ش فرو خت کئے گئے ہرسٹمپ پیپر کے خریدار اور تا ریخ خریدا ری کے با رے میں تفصیل روزانہ کی بنیا دپر ڈی سی آفس کو فرا ہم کر ے گاجہا ں یہ تفصیل سسٹم میں شا مل کی جا ئے گی۔کو ئی بھی شہری ایسے اسٹا مپ پیپر کی معلو ما ت حا صل کر نے کے لئے اسٹا مپ پیپر کا سیر یل نمبر لکھ کر ایس ایم ایس کر ے گاجس کے جوا ب میں ای۔تصدیق کا نظا م سا ئل کو تما م معلو ما ت فورا فرا ہم کر دے گا۔یہ توقع کی جا ری ہے کہ ای۔تصدیق کے نظا م سے پچھلی تاریخو ں میں اسٹا مپ پیپر فروخت کر نے کا راستہ مکمل طور پر بند ہو جا ئے گا۔