نوشہرہ کی عدالت نے قتل کے ملزم کو سزائے موت کا حکم سنادیا

منگل 13 مارچ 2018 23:03

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) ایڈیشنل سیشن جج نوشہرہ دوست محمد خان کی عدالت نے قتل کے ملزم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا سزا پانے والے ملزم نے 2013 میں وزیر گڑھی میں ایک شخص کو قتل کردیاتھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 2013 میں وزیر گڑھی میں ملزم بخت منیر ولد بہرام جڑوبہ وزیرگڑھی نے فیض اللہ ولد غفور خان کو قتل کردیاتھا جس کی رپورٹ مسماة یاسمین زوجہ غفور خان وزیر نے تھانہ پبی میں درج کرائی تھی۔پانچ سال سے مقدمے کی سماعت جاری تھی ۔مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج نوشہرہ دوست محمد خان نے بخت منیر ولد بہرام کو سزائے موت کا حکم سنا دیا ۔

متعلقہ عنوان :