نظامپورمیں مسلح افرادکی فائرنگ،بیٹاجاں بحق،ماں زخمی

منگل 13 مارچ 2018 22:51

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) نوشہرہ کے علاقے نظامپور سرور آباد میں زمین کے تنازعہ پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ماں کو زخمی اور بیٹے کو قتل کردیا۔ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہین بیگم زوجہ امیر نواب ساکن سرور آباد نظامپور نے زخمی حالت میں پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں اور میر ا بیٹا رضوان اللہ ولد امیر نواب گھر کے قریب کھیت میں موجود تھے کہ اس دوران ملزمان محمد ریاض ولد لعل مت خان ، عمر زمان ولد امیر نواز ساکنان سرور آباد نظامپور مسلح ائے اور ہم کو دیکھتے ہی ہم پر فائرنگ شروع کردی سے میںلگ کر شدید زخمی ہوگئی اورمیرا بیٹا رضوان اللہ جاں بحق ہوگیا۔

وجہ عناد زمین کا تنازعہ بتایا جاتا ہے دونوں ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے پولیس نے قتل اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :