وزیراعلیٰ پرویزخٹک سے وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیئرمین سینٹ کی ملاقات

منگل 13 مارچ 2018 22:51

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجواور نومنتخب چیئرمین سینٹ میر محمد صادق سنجرانی نے پختونخوا ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے سینٹ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے تعاون پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور ، وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی اور سینٹیرز بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ملاقات میں باہمی اہمیت کے اُمور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا اور مستقبل میں بھی چھوٹے صوبوں کے مابین تعاون جاری رکھنے کی اُمید کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :